عالمی خبریں

کورونا وائرس: بھارت میں کوویڈ-19 کیسز 20،000 کے قریب ، 24 گھنٹوں کے دوران 50 اموات ریکارڈ-

وزارت صحت نے بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 1383 نئے کیسز اور 50 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں۔ بھارت میں ناول کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 19،984 ہوگئی ہے-

وزارت صحت اور فیملی ویلفیئر کی وزارت نے کہا ہے کہ کم از کم 15474 ناول کورونا وائرس کے فعال کیسز ہیں ،جبکہ اموات کی تعداد 640 ہے-

وزارت نے یہ بھی کہا ، "اس وائرس سے کم از کم 77 غیر ملکی شہری متاثر ہوئے ہیں۔”

وزارت نے بتایا کہ وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3869 ہوگئی ہے۔”

وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 251 ہلاکتوں کے ساتھ مہاراشٹر میں کیسز کی مجموعی تعداد 5218 ہوگئی۔

مہاراشٹر کے بعد گجرات میں 2178 کیسز اور 90 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

-قومی دارالحکومت میں اب تک مجموعی طور پر 2156 کیسز اور 47 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں

راجستھان میں 1659 کیسز اور 25 ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے ، اس کے بعد تامل ناڈو میں (1596 کیسز اور 18 اموات) اور مدھیہ پردیش میں(1552 کیسز اور 76 اموات۔) ریکارڈ ہوئی ہیں-

Source : Khaleej Times
22 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button