پاکستان کی قومی اسمبلی (این اے) کے اسپیکر اسد قیصر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا انھوں نے خود کو قرنطینہ کریا تھا- انہوں نے اس بات کی ایک ٹویٹ میں تصدیق کی تھی-
جمعرات کو اسلام آباد میں قومی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے ان کی ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ، انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ، "میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیک ہے- اپنے آپ کو اپنے گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے- میں پوری قوم سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔”
اسد قیصر کے بھائی ، عبدالوحید نے ایکسپریس ٹریبیون کو تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ (این اے) اسپیکر کے بیٹے اور بیٹی کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے-
اس سے پہلے اسد قیصر کے بہنوئی اور بہن کو اس مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔
سماجی دوری کی حکومت کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ، اسد قیصر نے پیر کے روز اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا-
وہ ان سیاست دانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے-
تین دن قبل ہی گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
21 اپریل کو ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ، جو ان سے کچھ دن پہلے ملے تھے-
خوش قسمتی سے ، وزیر اعظم کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا-






