عالمی خبریں

یوکرین کھنڈر بن چکا،صرف صدر پیوٹن ذمہ دار نہیں،صدر ٹرمپ

خلیج اردو
نیویارک:امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ میں کہا ہے کہ یوکرین تباہ ہو چکا، خوبصورت شہر، تاریخی مینار سب برباد ہو گیا۔

ٹرمپ کے مطابق یوکرین کے غزہ سے بدتر صورتحال ہے، بہت سے لوگ اس جنگ میں مارے گئے ہیں۔

فاکس نیوز ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے پیوٹن کو قصوروار ٹھہرانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یوکرینی سربراہ زیلینسکی، سعودی عرب میں جاری امن مذاکرات میں بھی حصہ لینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ زیلینسکی کسی امن معاہدہ کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، حالانکہ ان کا ملک تباہ ہو چکا، لوگ مارے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button