عالمی خبریں

تھائی اور کمبوڈین پولیس کی مشترکہ کارروائی،انسانی اسمگلنگ کے مرکز پر چھاپہ، درجنوں افراد بازیاب

خلیج اردو
لندن:تھائی اور کمپوڈین پولیس کی مشترکہ کارروائی ، انسانی اسمگلرز کے مرکز پر چھاپہ، پچاس پاکستانی،ا یک سو 9 تھائی، 48 بھارتی، پانچ تائیوانی اور تین انڈونیشین کو بازیاب کرالیا گیا

برطانوی میڈیا کے مطابق، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی پولیس نے سرحدی شہر پوئپٹ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ اس آپریشن میں 50 پاکستانی، 109 تھائی، 48 بھارتی، 5 تائیوانی اور 3 انڈونیشین شہریوں کو بازیاب کرایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، حکام نے کچھ عرصہ قبل ایسے سائبر اسکیم سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا تھا جہاں معصوم افراد کو جھانسہ دے کر قید کر لیا جاتا تھا اور انہیں جبری مشقت پر مجبور کیا جاتا تھا۔ مزید برآں، ان کے اہلِ خانہ سے بھاری تاوان بھی طلب کیا جاتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، انسانی اسمگلنگ میں ملوث یہ گینگ اب تک اربوں ڈالرز کما چکے ہیں۔ ان غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی اس وقت مزید تیز کر دی گئی جب معروف چینی اداکار وینگ زنگ بھی ایک ایسی ہی اسکیم کا شکار ہو گئے۔

خوش قسمتی سے، حکام نے انہیں بحفاظت بازیاب کر لیا، جس کے بعد اس مکروہ کاروبار کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید شدت آ گئی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button