پاکستانی خبریں

دہشتگردی کی روک تھام کے لیے صرف دعا کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات بھی ضروری ہیں،سینیٹر شیری رحمان کا ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر گہری تشویش کا اظہار

 

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور اس جنگ میں 80 ہزار سے زائد قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔

شیری رحمان نے بنوں واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سانحے میں بھی کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جبکہ عالمی دہشتگردی انڈیکس میں پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔

انہوں نے افغانستان میں داعش کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں داعش کا پھیلاؤ 40 فیصد تک بڑھ چکا ہے، جو خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے۔

شیری رحمان نے ایوان سے مطالبہ کیا کہ ملک کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر سنجیدہ اور تفصیلی گفتگو کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی روک تھام کے لیے صرف دعا کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات بھی ضروری ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button