
خلیج اردو
اسلام آباد:سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہوگا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن کے موقع پر آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا۔ یہ تقریباً 3 سال بعد پہلا مکمل چاند گرہن ہوگا اور اس سے قبل ایسا نظارہ 2022 میں دیکھا گیا تھا۔
دن کے اوقات میں ہونے کی وجہ سے پاکستان میں رواں سال کے پہلے چاند گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، تاہم یہ نظارہ شمالی اور جنوبی امریکا میں دیکھا جا سکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز کل صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا، مکمل چاند گرہن صبح 11 بج کر 58 منٹ پر ہوگا جبکہ گرہن کا اختتام سہ پہر 3 بجے ہوگا۔






