پاکستانی خبریں

قومی اسمبلی میں ٹرین حادثے پر کوئی بات نہیں ہو رہی، بلوچستان میں حکومت کی رٹ نہیں – اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

خلیج اردو
اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس حملے جیسے اہم معاملے پر کوئی بات نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے بلوچستان میں حکومت کی عمل داری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب دن دیہاڑے ٹرین گزر رہی تھی تو اس وقت سیکیورٹی فورسز کہاں تھیں؟

عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان میں ساڑھے 500 ارب روپے کا پیٹرول ایران سے اسمگل ہو رہا ہے، جس کی آڑ میں دہشت گرد بھی آتے ہوں گے۔ انہوں نے بلوچستان واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود سپرنٹنڈنٹ جیل نے ملاقات کرانے سے انکار کر دیا۔ عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نہ کوئی ڈیل چاہتے ہیں اور نہ ہی ڈھیل، اسی لیے جیل میں ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ دن دور نہیں جب اسٹیبلشمنٹ کے لوگ خود بانی پی ٹی آئی کے پاس جائیں گے۔

نو مئی مقدمات میں عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت میں 8 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button