
خلیج اردو
سلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت سنجیدہ ہوتی تو آج بانی پی ٹی آئی باہر ہوتے اور اجلاس میں شرکت کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کا اچانک اعلان کیا گیا، ہمیں کل معلوم ہوا کہ آج میٹنگ ہونے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمنٹیریز ہیں، ہماری ملاقات اور قیادت کی ملاقات الگ معاملہ ہے۔ آج بانی پی ٹی آئی سے مجھ سمیت چھ وکلاء کی ملاقات ہوئی، جس میں بانی پی ٹی آئی نے جعفر ایکسپریس واقعے کی شدید مذمت کی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی تائید کی۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو چھ ماہ میں صرف دو بار بیٹوں سے بات کرائی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاروں صوبوں اور ملک کی ستر فیصد آبادی کی نمائندہ جماعت ہے۔






