
خلیج اردو
حسن نواز شریف انگلینڈ میں ٹیکس نادہندہ قرار پائے ہیں، جہاں انہوں نے 6 اپریل 2015 سے 5 اپریل 2016 تک ایون فیلڈ جائیداد پر ٹیکس ادا نہیں کیا۔ حسن نواز کے ذمہ 9.4 ملین پونڈ ٹیکس تھا، جس پر برطانوی حکومت نے 5.3 ملین پونڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔ برطانوی حکومت کی جاری فہرست میں پراپرٹی ڈویلپر حسن نواز کا نام شامل ہے جنہوں نے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔
قانونی ماہرین کے مطابق، دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، کیونکہ برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔ اس حوالے سے حسن نواز کے وکلاء کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔






