
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے اعلیٰ سطح اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے مسلسل رابطہ ہے۔ انہوں نے واپسی کے عمل کے دوران غیر ملکیوں کے ساتھ اچھے برتاؤ کی ہدایت بھی کی۔
#Pakistan #AfghanRefugees #IllegalImmigrants #InteriorMinistry #VoluntaryReturn






