
خلیج اردو
اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ریئل اسٹیٹ، ریٹیل اور زراعت جیسے شعبوں کو ٹیکس نظام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کے دوران شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، جبکہ وزیراعظم جلد بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔ اس اقدام سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کو فروغ ملے گا اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان رواں سال میں پہلا چینی یوان بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس کا استعمال موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبوں کے لیے کیا جائے گا۔
#Pakistan #Finance #TaxReform #InterestRate #Manufacturing #Exports #ClimateChange #ChineseYuanBond






