عالمی خبریں

امریکہ نے درآمدات پر ٹیرف کا نفاذ شروع کر دیا، کئی ممالک متاثر

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکہ نے متعدد ممالک سے درآمدات پر ابتدائی 10 فیصد ٹیرف کی وصولی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ابتدائی بیس لائن ٹیرف ملک کے ہوائی اڈوں، بندرگاہوں اور کسٹم گوداموں پر نافذ کیا گیا ہے، جس سے عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔

امریکی اقدام سے آسٹریلیا، ارجنٹائن، کولمبیا، مصر، برطانیہ اور سعودی عرب براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ 9 اپریل سے 11 سے 50 فیصد تک کے باہمی ٹیرف کی نئی شرائط بھی لاگو ہوں گی۔

یورپی یونین کی درآمدات پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا، جب کہ چین سے آنے والی اشیاء پر 34 فیصد اضافی ٹیرف کے بعد مجموعی محصولات 54 فیصد تک جا پہنچیں گے۔ ویت نام سے درآمدات پر 46 فیصد، جبکہ کینیڈا اور میکسیکو پر 25 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔

ماہرین کے مطابق یہ تجارتی اقدامات عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے اور رسد میں رکاوٹ کا باعث بن سکتے ہیں، جب کہ متاثرہ ممالک کی جانب سے جوابی اقدامات کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button