
خلیج اردو
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے کمنٹری پینل کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں دنیائے کرکٹ کے کئی نامور ستارے شامل کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اس بار کمنٹری پینل میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کے سابق کپتان سر الیسٹر کک اور نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر مارٹن گپٹل کو شامل کیا گیا ہے۔
دیگر بین الاقوامی کمنٹیٹرز میں جنوبی افریقا کے جے پی ڈومینی، آسٹریلوی مائیک ہیزمین، انگلینڈ کے ڈومینک کارک اور مارک نکولس بھی شامل ہیں۔
پاکستانی کمنٹری ٹیم میں وسیم اکرم، رمیز راجا، وقار یونس اور دیگر تجربہ کار کمنٹیٹرز شامل ہوں گے۔
زینب عباس اور ایرین ہالینڈ ایک بار پھر پریزینٹرز کی حیثیت سے اس ایونٹ کی میزبانی کریں گی۔ پی ایس ایل کا دسواں سیزن دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے لیے ایک یادگار تجربہ بننے جا رہا ہے۔







