پاکستانی خبریں

ہمیں چور کہنے والے عمران خان آج میٹنگز میں آنے کی منتیں کر رہے ہیں، خواجہ آصف

خلیج اردو
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جو اپنے دورِ حکومت میں میٹنگز میں ہمارے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے، آج خود میٹنگز میں شرکت کے لیے منتیں کرتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ آج ایک دوسرے کو چور کہہ رہے ہیں، جب کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں کرپشن اپنے عروج پر تھی۔ خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کا لیڈر بین الاقوامی سطح پر چور ہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی سے اقتدار واپس حاصل کیا، اور جب حکومت سنبھالی تو ملک مکمل تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا۔ ہر طرف یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ ملک معاشی حالات کے باعث دیوالیہ ہو جائے گا، لیکن پی ڈی ایم قیادت نے ملک کے لیے امید کی نئی کرن پیدا کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک سال کے قلیل عرصے میں ناممکن کو ممکن بنا کر دکھایا اور ملک کو استحکام کی راہ پر گامزن کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button