
خلیج اردو
اسلام آباد میں مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری پر قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کو ریاستی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے میدان جنگ میں شامل ہونے کا فتویٰ جاری کیا گیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی نے جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
کانفرنس کے مقررین نے امت مسلمہ کی خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کے دہشت گرد اقدامات کے پیچھے یہودی سازشیں کارفرما ہیں اور کچھ عناصر اسرائیل سے تعلقات کی وکالت کر رہے ہیں۔
مفتی تقی عثمانی نے فلسطینی مجاہدین کے لئے عملی مدد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی مدد ہر مسلمان پر فرض ہے، لیکن ہم کچھ نہیں کر پا رہے ہیں۔
کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیل نہ تو اخلاقی اقدار کو مانتا ہے اور نہ بین الاقوامی قوانین کی پروا کرتا ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو قراردادوں کے بجائے جہاد کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔







