پاکستانی خبریں

کراچی میں گاڑیاں جلانے کی کال پر سینئر وزیر شرجیل میمن کا سخت ردعمل، بڑی گاڑیوں کے مالکان کو بھی ذمہ داری کا پابند کیا

خلیج اردو
کراچی:سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں گاڑیاں جلانے کی کال دینے والے اس شہر کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور بدقسمتی سے کچھ لوگ اس معاملے پر سیاست کر رہے ہیں۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی حادثات اور کراچی کے امن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کراچی کا امن کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شرجیل میمن نے بڑی گاڑیوں کے مالکان کو بھی سخت پیغام دیا کہ اب گاڑی کے مالک کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ "اب صرف ڈرائیور کی نہیں بلکہ مالک کی بھی ذمہ داری ہوگی، اور اگر گاڑی کے مالک کی غفلت ثابت ہوئی تو اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔”

انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی میں حد رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، اور گزشتہ دو دنوں کے دوران 180 سے زائد بڑی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button