پاکستانی خبریں

کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کیلئے وفاق کو دو ماہ کی مہلت

خلیج اردو
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے کرپٹو کرنسی اور ڈیجیٹل فاریکس کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس حوالے سے قانون سازی کے لیے دو ماہ کا وقت دے دیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسٹیٹ بینک نے 2018 میں کرپٹو کرنسی کے کاروبار کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین، مراکش، الجزائر سمیت کئی ممالک نے اس قسم کے کاروبار پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے جس شخص کو کرپٹو سے متعلق سٹریٹیجک ایڈوائزر مقرر کیا ہے، وہ امریکہ سے سزا یافتہ ہے، جو ملک کی سکیورٹی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاق کو دو ماہ میں کرپٹو کرنسی کے معاملے پر باقاعدہ قانون سازی کی ہدایت جاری کر دی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button