خلیج اردو
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے افغانوں کی محفوظ حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو 2021 میں طالبان حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد افغان شہریوں کو امریکہ میں عارضی قیام کی اجازت دی گئی تھی۔
اس فیصلے سے 14 ہزار 600 افغان متاثر ہوں گے، اور عارضی طور پر محفوظ حیثیت کے اہل افغان مئی میں اس سے محروم ہو جائیں گے۔ امریکہ نے افغانستان سے انخلا کے بعد تقریباً 2 لاکھ افغانوں کو اپنے ملک میں پناہ دی تھی۔
امریکی انتظامیہ نے کیمرون کے 7 ہزار 900 افراد کی بھی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے۔







