
خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر آئی نائن میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی منظوری سی ڈی اے بورڈ نے باضابطہ طور پر دے دی ہے۔
فیصلے کے تحت آئی نائن فور میں واقع سپیشل ایجوکیشن سنٹر کو ورکنگ ویمن ہاسٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔
یہ درخواست وزارت تعلیم اور وزارت انسانی حقوق کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس کا مقصد کام کرنے والی خواتین کو محفوظ اور سہولت بخش رہائش کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔
حکام کے مطابق منصوبے پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا تاکہ خواتین کو درپیش رہائشی مسائل کا جلد از جلد حل ممکن بنایا جا سکے۔






