متحدہ عرب امارات

اسرائیلی جارحیت میں شدت، مزید 10 فلسطینی شہید، سعودی عرب اور قطر کا سخت ردعمل

خلیج اردو
غزہ: اسرائیلی بربریت کا سلسلہ رک نہ سکا، جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں 7 بچوں سمیت مزید 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کئی گھروں کو نذر آتش بھی کر دیا گیا۔

سعودی عرب نے غزہ پٹی میں فوری اور مستقل جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فلسطینیوں کی جبری بیدخلی کی کوئی بھی تجویز قابل قبول نہیں۔ قطر نے بھی اسرائیل کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

عالمی برادری پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کا نوٹس لے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button