
خلیج اردو
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن میں بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے، اور محمد عامر کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ اس سے قبل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ سعود شکیل نے 59 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی دکھائی، جبکہ فن ایل نے 53 اور حسن نواز نے 41 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی یہ مضبوط پوزیشن پشاور زلمی کے لیے ایک چیلنج بن سکتی ہے۔






