پاکستانی خبریں

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، کالعدم تنظیموں کے 10 دہشتگرد گرفتار

خلیج اردو
لاہور: سی ٹی ڈی پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، گجرانوالہ، جہلم اور بہاولپور سمیت مختلف اضلاع میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ اشیاء برآمد ہوئیں۔

حکام کے مطابق، مجموعی طور پر 189 انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران 189 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جبکہ 10 دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ راولپنڈی میں کی گئی کارروائی میں ننکانہ صاحب سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب دہشتگرد، سورج سنگھ اور بادل سنگھ کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے بھاری دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگرد راولپنڈی اور لاہور سمیت دیگر اہم شہروں میں حساس عمارتوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے خلاف مجموعی طور پر 9 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی سے بڑے ممکنہ سانحے کو روکا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button