
خلیج اردو
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے پانی کا تنازع جان بوجھ کر کھڑا کیا جا رہا ہے، حالانکہ سندھ کی تمام نہریں خود ان کے اپنے نمائندوں نے بیچ دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ سندھ میں ہونے والے بائی الیکشن میں بھی زیادتی ہوئی، جہاں ہمارے امیدوار لال چند ملھی دراصل جیت چکے تھے۔ زرتاج گل نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا اور کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انصاف کے لیے عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں، لیکن انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پورا سندھ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے، اور تمام صوبوں کے درمیان جان بوجھ کر تفریق پیدا کی جا رہی ہے۔ زرتاج گل نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کسی بھی قسم کی ڈیل کے بغیر "اونچے دروازے” سے باہر آئیں گے۔





