پاکستانی خبریں

بیرسٹر سیف نے زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی افغان پالیسی پر وفاقی اقدام کو سراہتے ہوئے اہم بیان

خلیج اردو
پشاور:خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے آغاز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تین ماہ قبل ہی مذاکرات کے لیے ٹی او آرز وفاق کو ارسال کیے تھے جن میں قبائلی عمائدین سمیت تمام متعلقہ فریقین کو شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔

بیرسٹر سیف نے زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت ناگزیر ہے، تاہم اس بات چیت کی کامیابی کا انحصار اسی وقت ممکن ہے جب تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی قربانیاں نظرانداز نہیں کی جا سکتیں اور امن عمل میں ان کی شرکت بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button