
خلیج اردو
اسلام آبادـوزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا یہ بہترین موقع ہے، پاکستان میں بے پناہ صلاحیت اور وسائل موجود ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عالمی سرمایہ کار اس عمل کا حصہ بنیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے لیے ہماری کوششیں ثمر آور ہو رہی ہیں۔ ملک اب ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر محض ڈیڑھ فیصد رہ گئی ہے، جب کہ اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ بھی ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ چکا ہے۔
تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ دونوں قائدین نہایت محنت سے عوامی خدمت کر رہے ہیں، جس سے صوبوں میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔






