پاکستانی خبریں

امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، حکومت کو 10 سال چاہیئے تاکہ پالیسیوں کا تسلسل ہو، خواجہ آصف

خلیج اردو
سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی ناتجربہ کار حکومت نے ملک کی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، اور غیر مستقل مزاج پالیسیوں کے باعث پاکستان ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی، انہیں ایک جیسے وژن اور قیادت کے ساتھ دس دس سال کا تسلسل حاصل رہا۔ بھارت اس تسلسل اور مستقل پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے ہم سے بہت آگے نکل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو جنگیں لڑیں، وہ ہماری نہیں بلکہ دوسروں کی تھیں، جس کا خمیازہ آج تک بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے خود کو جدید تقاضوں کے مطابق نہ بدلا تو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

وزیر دفاع نے زور دیا کہ ملک میں معاشی استحکام کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور نئے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کو مستقبل کی کلیدی ٹیکنالوجی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے معاشی اور سماجی میدان میں بڑی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button