پاکستانی خبریں

پاکستان آرمی کردار، حوصلے اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے،،آرمی چیف کا خیریال گیریژن میں خطاب، پاکستانی فوج کے اوصاف کو سراہا

خلیج اردو
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کردار، حوصلے اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے ان اوصاف کو بخوبی ثابت کیا ہے۔ وہ خیریال گیریژن میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم سپرٹ مقابلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

اس مشق میں پاکستان آرمی کی سات ٹیموں کے علاوہ نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔

جنرل عاصم منیر نے تمام شریک ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مشقیں مختلف ممالک کی افواج کو باہمی سیکھنے اور تعلقات مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ آرمی چیف نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افراد میں انعامات بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button