
خلیج اردو
لاہور: سیشن عدالت لاہور میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔ شہباز شریف نے عدالت کے سامنے حلف دیا کہ جو کچھ کہیں گے سچ کہیں گے اور کسی قسم کی غلط بیانی نہیں کریں گے۔
عدالتی کارروائی کے دوران وکیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آپ پر 10 ارب روپے کا الزام آمنے سامنے نہیں لگایا؟ جس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ یہ بیہودہ الزام کئی بار ٹی وی چینلز پر دہرایا گیا۔ انہوں نے وضاحت دی کہ جب یہ الزام لگایا گیا اس وقت ان کے چھوٹے بھائی کا انتقال ہوچکا تھا اور صرف دو بھائی زندہ تھے، اس لیے بانی پی ٹی آئی کا اشارہ براہ راست ان کی طرف تھا۔
سماعت کے دوران بجلی کی بندش بھی پیش آئی، جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی۔






