پاکستانی خبریں

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ٹاسک پورا کرنے کی تنقید، گورنر خیبرپختونخوا کی میڈیا سے گفتگو

خلیج اردو
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ٹاسک اسلام آباد سے ملتا ہے، وزیراعلیٰ اسے اچھے بچوں کی طرح پورا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پاس کروائیں گے یا اپنی نوکری بچائیں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ صوبے کے تمام ادارے اور وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، اور اگر کوئی ادارہ خاموش ہے تو وہ نیب ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف این آر او کے لیے لوگوں کے پاؤں پڑ رہی ہے اور صوبے میں کرپشن ہو رہی ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button