پاکستانی خبریں

جلسے جلوس عوامی مسائل کا حل نہیں، ہماری حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے: عظمیٰ بخاری

خلیج اردو
لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے جلوس کرنے سے عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے، سوشل میڈیا پر جھوٹے پروپیگنڈے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ سازشیوں کا کام ہی پروپیگنڈا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز میں عام آدمی کی خدمت کرنے کا جذبہ موجود ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ لوگوں کے گھروں میں جا کر فلاحی کام کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز عوام کی بے لوث خدمت کا جذبہ رکھتی ہیں اور حکومت صحافیوں کو سہولیات دینے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button