
خلیج اردو
سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئی بھی ملک امن کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، جبکہ سابقہ ناتجربہ کار حکومت نے ملکی معیشت کو بری طرح نقصان پہنچایا۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی پالیسی کی کامیابی کے لیے دس سال کا تسلسل ضروری ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے جو جنگیں لڑیں وہ ہماری نہیں تھیں، جبکہ ترقی کرنے والے ممالک کو اپنی حکومتوں کو تسلسل سے چلانے کا موقع ملا۔ انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ تسلسل کے باعث ہم سے آگے نکل چکا ہے۔
وزیر دفاع نے زور دیا کہ اگر ہم جدید دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو نہیں بدلیں گے تو کامیابی ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تین بار اڑان بھر چکے لیکن کریش کر چکے ہیں، اب چوتھی اڑان پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے نئے پراجیکٹس شروع کیے جا رہے ہیں اور آرٹیفشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی سے بہت کچھ تبدیل ہونے والا ہے۔






