عالمی خبریںپاکستانی خبریں

مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملہ، 27 افراد ہلاک، وزارت خارجہ پاکستان کی مذمت

خلیج اردو
اسلام آباد – مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر ہونے والے مہلک حملے میں 27 افراد کی ہلاکت کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ "ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں حملے کے نتیجے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں”۔

ترجمان نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ معصوم انسانی جانوں کا ضیاع قابل مذمت ہے۔

دوسری جانب حملے کے فوری بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنا سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے دہلی واپس پہنچ گئے۔ دہلی ایئرپورٹ پر وزیراعظم کو قومی سلامتی مشیر (این ایس اے)، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے ہنگامی میٹنگ میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات کی تفصیلات فراہم کیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button