پاکستانی خبریں

پانی چوری کے الزامات بے بنیاد، صرف پروپیگنڈا ہو رہا ہے،معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، رانا ثنااللہ

خلیج اردو
اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پانی چوری سے متعلق پیپلز پارٹی کے الزامات کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی نہر کی کھدائی فی الوقت نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ اصل تنازع صرف چولستان نہر کا ہے، باقی پانچ نہروں کا تو اکثر افراد کو علم بھی نہیں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ "پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ چھ کینالز کو ختم کیا جائے، لیکن معاملے کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حکومت چھوڑنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، اور آنے والے دنوں میں یہ تنازع حل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "پیپلز پارٹی کے ساتھ ایک یا دو دن میں ملاقات متوقع ہے، اور حکومت سنجیدگی کے ساتھ معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ بات چیت مثبت سمت میں بڑھ رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button