عالمی خبریں

ترکیہ کے شہر استنبول میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ

خلیج اردو
استنبول:ترکیہ کے شہر استنبول میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز استنبول کے ضلع سلیوری کے علاقے مارمارا سمندر میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب، اسی وقت کے آس پاس ایک اور زلزلہ جنوبی فلپائن کے ساحل سے دور انڈونیشیا کے شمالی سولاویسی صوبے میں تلاؤڈ جزائر کے قریب بھی محسوس کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق دونوں زلزلے خطے میں موجود فالٹ لائنز کی حرکت کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔

حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور آفٹر شاکس کی صورت میں کھلی جگہوں پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button