عالمی خبریں

ایلون مسک کا ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی سے علیحدگی کا اعلان، ٹیسلا کے شیئرز میں اضافہ

خلیج اردو
ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے سرکاری امور کے نگران ادارے ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (ڈی او جی ای) سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ مئی سے اس ادارے میں صرف ایک یا دو دن کام کریں گے جبکہ اپنی توجہ کا زیادہ حصہ دوبارہ ٹیسلا کی قیادت پر مرکوز کریں گے۔

اس اعلان کے بعد ٹیسلا کے شیئرز میں 4 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو سرمایہ کاروں کے لیے اعتماد کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔ ایلون مسک کے اس فیصلے کو کمپنی کی مستقبل کی کارکردگی کے لیے مثبت پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

ایلون مسک نے اپنے بیان میں امریکی تجارتی پالیسیوں، خاص طور پر ٹیرف سے متعلق فیصلوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف کا فیصلہ امریکی صدر کا اختیار ہے، تاہم بطور مشیر وہ ہمیشہ کم ٹیرف کی حمایت کرتے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کم ٹیرف سے عالمی تجارتی نظام میں بہتری آ سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، مسک کا دوبارہ فعال قیادت میں آنا ٹیسلا کی نئی ٹیکنالوجیز اور عالمی پالیسیوں میں ہم آہنگی کے لیے اہم ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button