پاکستانی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ اس میں ترمیم ممکن نہیں،وزیراعلیٰ سندھ

بھارت کی گیڈر بھبکیوں پر سندھ کے وزیر اعلیٰ کا دو ٹوک جواب

خلیج اردو
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارت کی جانب سے پانی کے معاملات پر دی گئی دھمکیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے میں واضح لکھا ہے کہ اس میں ترمیم ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اگر کوئی غلط فیصلہ کیا تو ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا کہ وہ یاد رکھے گا۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ دشمن یہ سمجھ لے کہ ہم ان کا جھوٹ بے نقاب کرنا جانتے ہیں۔ پاکستان کی حکومت اور عوام اپنی مسلح افواج کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ بغیر شواہد الزامات عائد کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں صرف نام کی جمہوریت باقی رہ گئی ہے، اور انڈیا نے گزشتہ ایک سال سے پی آئی سی کو معطل کر رکھا ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کو سمجھنا ہوگا کہ امن ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔ اگر بھارت ہماری افواج یا عوام کا امتحان لینا چاہتا ہے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button