عالمی خبریں

بھارتی فوج کی لیپا ویلی میں اشتعال انگیزی، پاک فوج کا مؤثر جواب

خلیج اردو
مظفرآباد: بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی لیپا ویلی میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کا یہ واقعہ یونین کونسل بنہ مولا کے دیہات لبگراں اور تریڈہ شریف میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج نے چھوٹے ہتھیاروں سے رات گئے فائرنگ کی۔

واقعے کے فوراً بعد پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دو بھارتی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سرحدی علاقوں کے عوام نے پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی پر "پاک فوج زندہ آباد” کے نعرے لگائے اور فوج کے حوصلے کو سراہا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button