پاکستانی خبریں

بھارت پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، پاکستان کا دوٹوک ردعمل: کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، عطا اللہ تارڑ

خلیج اردو
اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے رات گئے ایک اہم پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جسے انہوں نے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ضرور ہے، لیکن کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا قومی وقار کے ساتھ بھرپور جواب دیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے جنگ چھیڑی تو اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری نئی دہلی حکومت پر عائد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی ممکنہ اشتعال انگیزی کا فوری نوٹس لیں اور خطے کو کسی بڑی جنگ کے خطرے سے بچائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف سفارتی سطح پر متحرک ہے بلکہ اندرون ملک قومی یکجہتی اور دفاعی تیاریوں کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button