عالمی خبریں

امریکی سیکیورٹی مزید مضبوط، مشی گن بیس کو وسعت دی جائے گی: صدر کا 100 روزہ کارکردگی پر خطاب

خلیج اردو
واشنگٹن: امریکی صدر نے اپنی حکومت کے ابتدائی 100 دن مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے مشی گن میں موجود فوجی بیس کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل گارڈ کو 21 ایف-15 جیٹ طیارے فراہم کیے جائیں گے تاکہ ملکی فضائی دفاع کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

صدر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے ٹیکسوں میں تاریخی کمی کی ہے جس سے نہ صرف متوسط طبقے کو ریلیف ملا بلکہ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوج اور سویلین شعبوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا کی ہیں، جو معیشت کے استحکام کی واضح علامت ہے۔

امریکی صدر نے دفاعی بجٹ میں 12 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجی اخراجات کو ایک ٹریلین ڈالر کی سطح تک لے جایا جا رہا ہے تاکہ قومی سلامتی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اندرون و بیرون ملک اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ادارے یکسو اور متحرک ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button