خلیجی خبریں

سعودی کابینہ کا مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور

خلیج اردو
ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور مستقل امن کے قیام کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیا گیا۔ کابینہ نے واضح کیا کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور دیرپا حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

سعودی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ اس حوالے سے موقف اختیار کیا گیا کہ نئی فلسطینی ریاست 1967 کی سرحدوں کے مطابق ہو اور اس کا دارالحکومت بیت المقدس قرار دیا جائے۔

اجلاس میں بین الاقوامی برادری پر بھی زور دیا گیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے مسائل کے حل اور فلسطینیوں کے حقوق کی بحالی کے لیے فعال کردار ادا کرے۔ کابینہ نے کہا کہ سعودی عرب امن کی حمایت اور انصاف پر مبنی حل کے لیے عالمی فورمز پر اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button