خلیج اردو
گرمی سے ستائے عوام کے لیے خوشخبری آ گئی ہے، کیونکہ بارشیں برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہوائیں آج شام ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے بعد کل یعنی یکم مئی سے چار مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کے تحت بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی، گرج چمک اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس موسمی نظام کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں واضح کمی متوقع ہے، جس سے درجہ حرارت میں نرمی آئے گی اور موسم قدرے خوشگوار ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں آندھی اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔






