
خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا میں لبرل پارٹی کی جیت کے بعد اپنا مؤقف تبدیل کرتے ہوئے کینیڈا کے نو منتخب وزیراعظم مارک کارنی کو فون کیا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق، گفتگو کے دوران ٹرمپ اور کارنی نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک خودمختار ریاستوں کے طور پر باہمی احترام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ صدر ٹرمپ نے مثبت انداز میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم مارک کارنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی اور سیکیورٹی شراکت داری صرف کینیڈا کی شرائط پر ہو گی۔
ماہرین کے مطابق، کارنی کے سخت مؤقف سے امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز متوقع ہے، جس میں برابری کی بنیاد پر فیصلے ہوں گے۔







