پاکستانی خبریں

ملکی دفاع پر پارلیمنٹ کا یکجہتی کا مظاہرہ خوش آئند، اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں قدم اٹھانا قابل تحسین ہے، نواز شریف

خلیج اردو
جاتی عمرہ: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے یک زبان ہو کر آواز اٹھانے کو نہایت خوش آئند قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے نہ صرف قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا بلکہ عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔

یہ بات انہوں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کہی، جو جاتی عمرہ میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ ملاقات میں سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔

سینیٹر صدیقی نے ملکی دفاع کے عزم پر مبنی اس متفقہ قرارداد کا بھی ذکر کیا جو حالیہ دنوں میں ایوان بالا میں پیش کی گئی۔ ان کے مطابق اس قرارداد کی تیاری اور منظوری میں تمام جماعتوں نے بھرپور کردار ادا کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن ملکی دفاع جیسے عظیم مقصد کے لیے ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھ دینا ایک اچھی اور قابل تقلید روایت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button