پاکستانی خبریں

سعودی عرب خطے میں امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے،،سعودی عرب کا دوٹوک مؤقف

سعودی عرب کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، خطے میں امن کی حمایت

خلیج اردو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے اہم ملاقات کی جس میں سعودی عرب نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے خطے میں امن کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کو دہرایا۔

انہوں نے پہلگام واقعے پر بھارتی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شفاف بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ دہرایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معاشی استحکام کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ناقابل فہم ہے، پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے، اور برادر ممالک سے اپیل ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرانے میں کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button