
خلیج اردو
اسلام آباد: بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کے تناظر میں انسٹاگرام نے پاکستانی فنکاروں فواد خان، عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے۔ ایک روز قبل ماہرہ خان، علی ظفر اور ہانیہ عامر سمیت دیگر فنکاروں کے اکاؤنٹس بھی بند کیے گئے تھے۔
انسٹاگرام نے "قانونی درخواست” پر ان اکاؤنٹس کی رسائی محدود کرنے کا مؤقف اپنایا ہے۔ اب بھارتی صارفین فواد، راحت اور عاطف کے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر کلک کرنے پر یہ پیغام دیکھتے ہیں: "یہ اکاؤنٹ بھارت میں دستیاب نہیں۔ یہ کارروائی قانونی درخواست پر کی گئی ہے۔”
متاثرہ فنکاروں میں صنم سعید، بلال عباس، اقراء عزیز، عمران عباس اور سجل علی بھی شامل ہیں۔







