پاکستانی خبریں

اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان کے مختلف علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے جس کے دوران آندھی اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آندھی اور تیز بارش کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، اور متعدد فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا۔ فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، گزشتہ شب پنجاب میں آندھی اور بارش کے دوران 2 شہری جاں بحق ہو گئے، جبکہ 24 افراد زخمی ہو گئے۔ 9 عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔

خیبر پختونخوا میں بھی شدید آندھی اور طوفان کے دوران ایک بچہ جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔ خانپور ڈیم جھیل میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے خاتون سمیت 5 سیاحوں کو بچا لیا گیا، تاہم ایک نوجوان لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button