پاکستانی خبریں

عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواستیں قابل سماعت قرار

خلیج اردو
اسلام آباد :سپریم کورٹ نے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق دائر درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے انہیں قابل سماعت قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے درخواستوں کو نمبر لگانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سماعت کے دوران وکلاء کو آئندہ تاریخ پر تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی، تاہم سماعت کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور وکیل شیر افضل مروت نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست کی تھی تاکہ شفاف تحقیقات عمل میں لائی جا سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button