پاکستانی خبریں

پاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح 2.6 فیصد، آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال میں 3.6 فیصد کی توقع

خلیج اردو
اسلام آباد:آئی ایم ایف نے پاکستان کے اقتصادی مستقبل کے حوالے سے اپنی ریجنل اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں رواں مالی سال کے لیے 2.6 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے 3.6 فیصد شرح نمو کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنے تخمینے میں بتایا کہ پاکستان کی موجودہ شرح نمو 3.2 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، جب کہ آئندہ مالی سال میں یہ 4 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مہنگائی میں کمی کے باعث پاکستان نے پالیسی ریٹ میں کمی کی ہے، جس کے باعث معاشی سرگرمیوں میں تیزی متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال میں 3.6 فیصد اور آئندہ مالی سال میں 3.4 فیصد مالیاتی خسارے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ اقدامات اقتصادی ترقی کے لیے ضروری ہوں گے تاکہ مالیاتی خسارے اور معاشی دباؤ پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button