
خلیج اردو
کوئٹہ: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سفارش ختم ہو گئی ہے اور اب صرف پیسہ چلتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اربوں روپے خرچ کرکے لوگ اسمبلیوں میں پہنچیں گے، تو پھر وہ کیا حکومت چلائیں گے؟
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین کے مطابق ملک چلنا چاہیے تاکہ یہ آگے بڑھ سکے، کیونکہ جہاں انصاف نہیں ہوتا، وہاں ملک کی جڑیں کھوکھلی ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے عوام کے حقوق کی بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یہ حق ہے کہ وہ پوچھیں کہ ریکوڈک معاہدے سے انہیں کیا فائدہ حاصل ہوگا۔





