
خلیج اردو
بیجنگ: چینی تجزیہ کار وکٹرگاؤ نے بھارتی چینل پر پاکستانی موقف کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط دوستی کے رشتہ کی بنا پر کسی بھی ملک کے حملے کی صورت میں پاکستان کی حمایت کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات ضروری ہیں، تاکہ کشیدگی سے کوئی تیسرا فریق فائدہ نہ اٹھا سکے۔
وکٹرگاؤ نے پاکستان میں چینی باشندوں پر ہونے والے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ان حملوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں کی تحقیقات میں شفافیت ضروری ہے، اور چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ ان تحقیقات میں پوری ایمانداری اور کھلے پن کے ساتھ کام کیا جائے۔
چینی تجزیہ کار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے دیرپا حل کی ضرورت پر بھی زور دیا، اور کہا کہ بھارت کو ایک مرتبہ پھر منہ کی کھانی پڑی، جب چینی سفارتکار کے منہ میں اپنے الفاظ ڈالنے کی کوشش ناکام ہوئی۔







